2

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) موڈیز نے پاکستا ن کے بینکنگ سیکٹر کا آئوٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔موڈیز آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے جبکہ معاشی بحالی کی رفتار اب بھی سست ہے بلکہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک دبا برقرار ہے، موڈیز نے حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا۔موڈیز نے 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تاہم بیرونی فنانسنگ اور مہنگائی سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں جبکہ پالیسی پر عملدرآمد کے خطرات آئوٹ لک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں