میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی اُمیددی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانااشفاق احمدچاچو نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے اور عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے،جو سرمایہ کار پہلے پاکستان میں سرمایہ لگانے سے ہچکچاتے تھے، اب اعتماد کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب سب ناامید ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی امید دی ، نوازشریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی، ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ ن ہی دیتی ہے ۔جبکہ مریم نوازشریف کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے ، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں