میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،بیکری کی اشیاء سستی نہ ہوسکیں

سرگودھا (بیورو چیف) میدے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری مافیا نے ڈبل روٹی’ رَس’ کیک رَس’ بسکٹ اور اسی طرح دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی معدے کی بوری میں گزشتہ دنوں کی نسبت نصف کمی ہونے کے باوجود بیکری کی مختلف اشیاء کی قیمتیں بدستور پرانے نرخوں پر ہی برقرار ہیں جس سے شہریوں کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اس سلسلہ میں نوٹس لیں اور فوری طور پر بیکری کی اشیاء کی قیمتوں میں معدے کی بوری کی قیمت کے مطابق کمی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں