فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کے کلچر کو پروان چڑھانے اور شہریوں کو ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے ”میرا سوہنا فیصل آباد” تھیم کے تحت ایونٹس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت پروگرام سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔آئندہ ماہ دسمبرمیں میگا ایونٹ ”میرا سوہنا فیصل آباد”کے تحت پینٹنگز،ڈیجیٹل فوٹو گرافی،ہینڈی گرافٹس کے مقابلے ہونگے۔علاوہ ازیں مصوری،شارٹ ڈرامہ،میوزک،لٹریری،قوالی نائٹ کا بھی شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔اسی طرح فیصل آباد کی تاریخ پر تحریر کردہ کتابوں کی نمائش،فیصل آباد قصہ گوئی،بچوں کے لئے میلے،سپورٹس کے میگا ایونٹس،پھولوں کی نمائش،ہیرٹیج کی پروموشن،فوڈ فیسٹیول،محلہ سجا ایونٹ و دیگر رنگارنگ ایونٹس میراسوہنا فیصل آباد میں شامل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ثقافت سے جوڑنے کے سلسلے میں ان کی بھرپور شمولیت کے لئے اقدامات کریں۔ اجلاس میں تشکیل دی گئیں سب کمیٹیز نے ایونٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز/ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل،ڈویژنل سپورٹس آفیسر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،صدر ویمن چیمبر آف کامرس،جی سی یونیورسٹی،کالجز اوردیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔




