سرگودھا(بیورو چیف) ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے خالد اصغر شیخ’ عبدالغفار بھٹی سینئر صحافیوں کے ہمراہ سرگودہا شہر کے مختلف وفود کے ہمراہ مبارک باد دینے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص’ عام کیلئے کھلے ہیں ہم پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اوپن ڈور پا لیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ میں نے سرگودہا چارج لیتے ہی پہلا حکم سرگودہا ڈویژن کی پولیس کے اعلیٰ افسران کو دیا کہ وہ غریب عوام کی دادرسی کیلئے آپنے دروازے کھلے رکھیں اور خوش اخلاقی اپنا شعار بنائیں۔ آنے والوں کے دلوں سے پولیس کا خوف دور ہولیکن ملزمان او رقانون شکنی کرنے والوں کو عبرت بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اضلاع کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے معاشرہ میں برائی کی وجہ بھی منشیات ہے۔ میں منشیات فروشوں کو وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ جلد از سرگودہا ڈویژن کی حدود کو چھوڑ دیں ورنہ انجام بہت برا ہو گا۔نئے آر پی او نے مزید بتایا کہ میں جلد ہی تھانوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا کسی بے گناہ کو اگر میں نے کسی تھانے میں قید وبند دیکھا تو انچارج تھانہ سزاسے بچ نہ سکے گا۔ جرائمز کی سطح کم ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ جیسا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی نے کہاکہ پنجاب سے اشتہاری’ نمائش’ اسلحہ او ردشمنی کو جڑسے ختم کرنا ہے۔ سرگودہا ڈویژن انشااللہ پنجاب حکومت کایہ خواب پا یا تکمیل تک پہنچائے گا اور سرگودہا کی پولیس جرائمز کے خاتمہ کو اولین ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گا۔بعد میں انہوں نے تمام وفود کی مبارکباد قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔




