میرے علاوہ کوئی اور گائوں سے نہیں آیا، کنگنا رناوت

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گائووں سے نہیں آیا تھا، لہذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔ہماچل پردیش کے گاوں بھملہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ کنگنا نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں