لاہور(شوبز نیوز)پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی عزت کرتے ہیں اور انہیں ایک بہترین اداکار سمجھتے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے خلاف کچھ نہیں کہا، میں ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور دلیپ کمار کی روایت کا تسلسل ہیں۔سینئر اداکار نے کہا کہ ہر فنکار کا اپنا ایک فکری اور فنی انداز ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وہ خود دلیپ کمار کے اندازِ اداکاری سے متاثر ہیں




