ٹام ہالینڈ نے اسپائیڈر مین کا اہم جذباتی منظر خود تخلیق کیا

لاس اینجلس (شوبز نیوز) ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو فلم اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے میں اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار کے مطابق فلم کے ایک اہم اور جذباتی منظر میں شامل مکالمہ ٹام ہالینڈ نے خود موقع پر اداکاری کے دوران پیش کیا، جو بعد میں فلم کے نمایاں حصوں میں شمار ہونے لگا۔فلم کے ہدایت کار ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن نے انکشاف کیا کہ 30 سالہ ٹام ہالینڈ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مکالمہ اپنی طرف سے آزمانے کی اجازت مانگی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں