نئی فلموں فراموش اور دلدار صدقے کی تیاریاں،100نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے آڈیشنز

کراچی(شوبز نیوز)فلمساز صفدر ملک اور صمد آریز نے ہدایتکار ابو علیحہ کے ہمراہ ڈیفنس میک ٹیلنٹ میں پریس کانفرنس کی، جس میں نئی فلموں فراموش اور دلدار صدقے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔پریس کانفرنس میں اداکار قیصر پیا اور اداکار نیئر اعجاز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر نئی فلموں کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے سلسلے میں آڈیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن میں 100 سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ہدایتکار ابو علیحہ نے کہا کہ دونوں فلمیں جلد سیٹ کی زینت بنیں گی۔ فلمساز صفدر ملک اور صمد آریز کی مشترکہ فلمسازی کرنا خوش آئند ہے۔ فلمساز صفدر ملک نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو ماضی میں بھی مواقع فراہم کیے اور آئندہ بھی نوجوان فنکاروں کو آگے آنے کے مواقع دیتے رہیں گے۔فلمساز صمد آریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بچانے اور اس کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔پروڈیوسز صمدعارض،صفدر ملک اور سینئرہدایتکار ابوعلیحہ نے اپنی نئی فلموں فراموشاور دلدار صدقیمیں متعارف کرانے کیلئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میںمیک ٹیلنٹ آفس میں نوجوان لڑکے لڑکے کے آڈیشن لئے جس میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شریک ہوئیں اور آڈیشن دیا۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پروڈیوسز صمدعارض،صفدر ملک اور سینئرہدایتکار ابوعلیحہ نے کہا کہ اس وقت نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کی ضرورت ہے آج یہ دیکھ کر بہت زیادہ دل خوش ہواکہ ہمارے پاس بہت زیاد ہ ٹیلنٹ موجود ہے بس اسے نکھارنے کی ضرورت ہے اورہم سب ملکر پاکستان فلم انڈسٹری کو نئے چہرے اور نیا ٹیلنٹ دیں گے اس موقع پر معروف ممتاز فنکار قیصر پیااور نیئراعجاز بھی موجود تھے ابوعلیحہ نے کہا کہ صمد عارض کی شکل میں پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نیا پروڈیوسر ملا ہے اسکی خوش قسمتی ہے کہ انہیں سینئرفلم پروڈیوسر صفدرملک کا ساتھ مل گیا ہے ،اس موقع پر صمد عارض نے کہا کہ آج بچوں کے آڈیشنز دیکھ کر خوشی ہوئی واقعی پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نئے ٹیلنٹ کیلئے اکیڈمی بنائیں گے اور ان فنکاروں کو برطانیہ بھی لیکر جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں