نئے صوبوں کا معاملہ،ن لیگ رواں ہفتے پالیسی طے کریگی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) کیا کریں’ مسلم لیگ (ن) رواں ہفتے صوبوں میں اضافہ یا ریفرنڈم کے حوالے سے اپنی پارٹی پالیسی طے کرے گی۔ میاں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں وزراء کی باہمی لڑائیوں متنازعہ بیان بازیوں پنجاب حکومت کے خلاف کچھ وفاقی وزراء کے مخالفانہ بیانات اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات اس اجلاس کے ایجنڈے پر ہیں۔ (ن) لیگی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم اور پارٹی صدر میاں نواز شریف مصلحتاً خاموش ہیں وہ حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی صدر مملکت سے حالیہ دنوں میں ملاقاتیں ہونے والی گفتگو بھی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا موضوع ہوں گی۔ (ن) لیگی اجلاس کے بعد صورت حال اہم ترین رُخ اختیار کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں