نئے صوبے اور28ویں ترمیم،حکومت اور اتحادی لاعلم

اسلام آباد (عظیم صدیقی) نئے صوبے’ 28 ویں ترمیم وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتیں ابھی تک لاعلم’ وزارت قانون اور پارلیمانی امور کو ”ترمیم لانے والوں” نے ابھی تک تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اس نمائندے نے آج جمعرات کے روز متعلقہ شخصیات سے رابطہ کیا تو جواب ملا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلا ہے کہ ترمیم آ رہی ہے لیکن تحریری طور پر ہمیں کوئی چیز نہیں ملی جب کچھ ملا تو ہم قوم کو آگاہ کر دینگے اور تحریری مسودہ ملنے کے بعد معاملہ یقینی طور پر پارلیمان میں ہی جائیگا۔ دریں اثناء لیگی ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ میاں نواز شریف صوبوں اور 28 ویں ترمیم کے حوالے سے آگاہ ہیں لیکن وہ اسے فی الحال قبل ازوقت قرار دیتے ہیں۔ معاملہ انہوں نے مشاورتی اجلاس پر چھوڑ دیا ہے کہ پارٹی کیا فیصلہ کرتی ہے البتہ (ن) لیگ اس معاملے پر یکسو نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں