نابینا افراد کو ہنر سکھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ نابینا افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے انکو جدید ہنر سکھلانے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ وہ المینار مرکز نابینا کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے مرکز کے ایڈوائزر قمر ثقلین کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معذور افراد کیلئے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کر رکھا ہے مگر ان میں بھی نابینا افراد کو اُن کا جائز حق نہیں دیا جاتا ۔ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ معذوروں کیلئے مختص کوٹہ میں سے نابینا افراد کا کوٹہ الگ کیا جائے تاکہ انہیں بھی سر کا ر ی نوکریوں میں سے جائز حصہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے۔ اُنکی خواہش ہے کہ نابینا افراد جدید ہنر سیکھ کے باعزت روزگار کے ذریعے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس ادارے کیلئے جدید کمپیوٹر مہیا کرنیکی کوشش کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں