نامعلوم افراد کے حملوں سے3افراد جاں بحق

کوئٹہ(نامہ نگار)کوئٹہ کے علاقے خضدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع خضدار کے علاقے نال میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے افراد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر بھی شامل ہے، مارے جانے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کی شناخت ملو مل کے نام سے ہوئی ۔ دوسری جانب پولیس ذرائع نے کہاکہ جاں بحق ہونے والے باقی دو افراد کی شناخت عبدالرشید اور عبدالصبور کے نام سے ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں