نمائندہ”ڈیلی بزنس رپورٹ” صفدر آباد کے بیٹے کی تقریب نکاح

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار برائے صفدرآبادضلع شیخوپورہ احسان الحق بابر بھٹی کے صاحبزادے ذیشان بابر کا نکاح گزشتہ روز عالمی مبلغ اسلام ،شان اہل سنت پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے مرکز المصطفیٰ گوجرانوالہ میں حاجی محمد سفیان بھٹی (سفیان بک ڈپو والے)صفدرآباد کی صاحبزادی(م) کے ساتھ پڑھایا ۔اس موقع پر محمد نسیم بھٹی آف مسقط،ادریس بھٹی جرنلسٹ راولپنڈی،ملک عمران احمد،دولہا کے قریبی عزیز بھی موجود تھے۔علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر و برکت فرمائی اور حاضرین کو،،، دارالضیافہ مرکز المصطفیٰ ،،،میں کھانا بھی کھلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں