فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا روڈ پر جواد کلب کے قریب یاسر انڈسٹری گتے کے گودام میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ یاسر انڈسٹری کے گتے کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔




