68

نہری پانی کی چوری کیخلاف کاشتکار سراپا احتجاج

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ بااثر افراد نے زبردستی نہری پانی اپنی فصلوں کو لگانا شروع کر دیا ۔ نہری پانی کے حصول کے لئے درجنوں کاشتکار محکمہ نہر کے دفتر پہنچ گئے۔محکمہ انہار کے افسران 6 ماہ سے ہمیں خوار کر رہے ہیں کاشتکاروں کا موقف لے لیا ہے اور کوشش کروں گا کہ ان کا میرٹ پر فیصلہ ہو تاہم میں اپنا موقف نہیں دوں گا ایس ڈی او محکمہ انہار۔تفصیلات کے مطابق بااثر افراد اور محکمہ انہار کے ستائے درجنوں دیہاتیوں نے محکمہ انہار جڑانوالہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور ایس ڈی او انہار شفاعت چٹھہ کو درخواست دی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے چک نمبر 235گ ب کے کسانوں نے جن میں رانا شاہد علی، محمد اکرم،عطا اللہاللہ، شکیل احمد، لیاقت علی،ڈاکٹر محمد صابر،اللہ رکھا، ذیشان طارق اور کاشف جنگ شامل ہیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاں میں چند بااثر افراد نے غیر قانونی طور پر نہری پانی اپنی فصلوں کو لگانا شروع کر رکھا ہے اور وہ کسی کی بات سننے کو بھی تیار نہ ہیں۔چک نمبر 235 گ ب کے کسانوں کا کہنا تھا کے وہ چھ ماہ سے ایکسین محکمہ انہار فیصل آباد فیصل ندیم اور ایس ڈی او شفاعت احمد چٹھہ کے دفتروں میں خوار ہو رہے ہیں مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی جبکہ ایس ڈی او انہار کا موقف ہے کہ میرے پاس ان کی درخواست آئی ہے اور میں ان کا میرٹ پر فیصلہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں