نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ول اور ورک بھی ٹیم سے باہر

ویلنگٹن (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر وِل اورورک کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر کے باعث کم از کم 3 ماہ تک ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 24 سالہ فاسٹ بالر وِل اورورک رواں ماہ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بالنگ کرتے وقت انجری کا شکار ہوئے تھے۔وطن واپسی پر فاسٹ بالر کا اسکین کروایا گیا جس میں شدید انجری کی نشاندہی ہوئی۔خیال رہے کہ کیوی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلے ہی انجری مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ روب والٹر نے کہا کہ ہم وِل اورورک کے لیے افسردہ اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔انجری کا شکار وِل اورورک اکتوبر کے آغاز میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز، رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز اور نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز سے محروم رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں