وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بجلی میں بڑا ریلیف دیاہے ان شا اللہ عنقریب عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری دیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک گئے ہیں اچھی خبریں لے کر آئیں گے،ہماری حکومت آنے سے پہلے مہنگائی کا طوفان تھم نہیں رہا تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے اسے روکا ہے،پاکستان تباہی کے جس دہانے پر چلا گیا تھا ہر کوئی مایوس تھا لیکن اب دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بیروزگار کو روزگار ملے، اس کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں