8

وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی پالیسیوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے ۔حکومت معیشت کی بحالی صنعتی ترقی اور عوام تک حکومتی ثمرات پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے، صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت جمہوریت کے استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ملک سے دہشت گردی، لاقانونیت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے ملکی برامدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پہنچانے کے عزم جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہیلتھ کی بہترین اور فوری سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایئر ایمبولنس کے اجرا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی خوشحالی،ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سیاسی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے۔مگر حکومت ملکی خوشحالی اور مسائل کو حل کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں