اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزیر اعظم نے اپنے ڈیڑھ سالہ دورِ حکومت میں مجموعی طور پر34جبکہ صدر مملکت نے اسی مدت کے دوران تین بیرونی دورے کیے۔ صدر اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق تیار کردہ حکومتی دستاویز کے مطابق مارچ 2024سے اکتوبر 2025تک وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کا دورہ کیا جن میں سعودی عرب سرفہرست رہا وہ آٹھ مرتبہ سعودی مملکت گئے۔وزیر اعظم نے پانچ سے اآٹھ اپریل 2024۔ 27سے 29اپریل 2024۔ 29سے30اکتوبر 2024۔دس سے گیارہ نومبر 2024 ۔ دو سے چار دسمبر2024۔ 18 سے 22 مارچ 2025۔ چار سے آٹھ جون 2025 اور 17ستمبر2025کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے دو دو مرتبہ چین، امریکہ اور مصر کے دورے بھی کیے۔ وزیراعظم نے چار سے اآٹھ جون 2024اور اگست 2025میں چین کا دورہ کیا۔وہ ستمبر2924 میں اورستمبر2025میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ گئے۔ انہوں نے سولہ سے انیس نومبر 2024اور 13اکتوبر 2025کو مصر کا دورہ کیا۔




