وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے تحصیل پیرمحل میں سنٹر آف ایکسیلنس سکول(دانش سکول کیمپس)کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اسکول کا افتتاح کیا، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔تقریب میں اسکول کے پرنسپل ممتاز حسین شاکر، مرکزی انجمن تاجران پیرمحل کے عہدیداران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس منصوبے کو علاقے میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ سنٹر آف ایکسیلنس سکول میں اب تک 2400 بچوں کا داخلہ مکمل ہو چکا ہے، اور یہاں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں