2

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رکشہ ڈرائیورز کیلئے لائسنس کا حصول آسان بنا دیا گیا

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکشہ ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسا ن بنایادیا گیا ہے۔ سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیورو ں کیلئے الگ کانٹر بنادیاگیاہے۔ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔ سابقہ لرنر کو رینیو کروا کر بھی شہریوں کے لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں۔ اتوار کا دن رکشہ ڈرائیورو ں کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں۔ سپیشل مہم کے دوران مستفید ہونے والے رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے سپیشل مہم کے دوران آسان طریقے سے رکشہ ڈروائیوں کے ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانونا جرم ہے۔ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں