وفاقی محتسب کے ادارہ میں شکایت کرنے کی کوئی فیس نہیں

سرگودہا (بیورو چیف)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ضلع سرگودھا ، خوشاب، میانوالی اور منڈی بہائوا لدین کیلئے خواجہ سیف الرحمن کو ریجنل ہیڈ برائے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس سر گودھا کیلئے نامزد کیا ہے۔انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس مو قع پر افسران اور عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ہمیں عوام کو وفاقی اداروں میں بد انتظامی کیخلاف ریلیف پہنچا نا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے افسران سے بالمشافہ بات کی اور کہا کہ سرگودھا ڈویژن کی عوام کو اپنے ادار ے کے قوائد و ضوابط کے مطابق کسی بد انتظامی کے خلاف ریلیف دلانا وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا ادارہ اعجاز احمد قریشی کی زیر نگرانی عوام کو پورے پاکستان میں ہر قسم کی بد انتظامی کے خلاف شکایات سْن رہے ہیں اور عوام کو ریلیف پہنچایا جا رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں