ویرات کوہلی کبھی بھی یوراج سنگھ کے دوست نہیں تھے۔ یوگراج سنگھ

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق آل رائونڈر یوراج سنگھ کے والد، یوگر اج سنگھ نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے۔ ان کے مطابق ویرات کوہلی کبھی بھی یوراج سنگھ کے دوست نہیں تھے اور نہ ہی مہندر سنگھ دھونی۔ دونوں کو یہ خوف تھا کہ کہیں یوراج سنگھ ان کی کپتانی کی کرسی نہ چھین لیں۔ ذرائع کے مطابق جب یوگر اج سنگھ سے ان سائیڈ اسپورٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ایم ایس دھونی کے بعد جب ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے کپتان بنے تو وہ یوراج سنگھ کے اچھے دوست تھے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت کوہلی یوراج کو زیادہ مواقع دے سکتے تھے؟اس پر یوگر اج نے جوب دیا، اس دنیا میں جہاں کامیابی، دولت اور شہرت ہو وہاں کوئی دوست نہیں ہوتا۔ وہاں صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو موقع ملنے پر پیٹھ میں چھرا گھونپ دیتے ہیں۔یوگر اج سنگھ نے الزام لگایا کہ دھونی سے لے کر کوہلی تک سبھی بڑے کھلاڑی یوراج سے اس لیے ڈرتے تھے کہ کہیں وہ ان کی کرسی نہ چھین لیں۔ یوراج خدا کی طرف سے بنایا گیا ایک عظیم کھلاڑی تھا۔ وہ عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جس سے سب ڈرتے تھے ایم ایس دھونی سے لے کر ہر کوئی۔ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنا بڑا کھلاڑی دراصل ایک بڑے دل کا بھی انسان ہے، جو دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ ا پنے دوست کو پہچانو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں