ٹرانسپورٹرز بھی اپنی صفوں کو مضبوط بنائیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی رہنما میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ بھتہ خوروں اور ان کے سرپرستوں کا پیچھا کریں گے، کسی کو بھی غریب ٹرانسپورٹروں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ابھی گیس سلنڈروں کی بحالی کے محاذ پر مصروف ہیں۔ گیس سلنڈروں کو اتروانے کے خلاف احتجاج تخت لاہور کے سامنے ہوگا۔ پنجاب بھر میں رابطے کئے جارہے ہیں۔ جلدپنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جڑانوالہ، تاندلیانوالہ، رجانہ، پیر محل، ٹوبہ، گوجرہ اور سمندری کے دورے کی واپسی پر سٹی ٹرمینل اڈا فیصل آباد میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا امجد، چوہدری خالد جٹ، حاجی محمد حنیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میاں اعجاز حسین نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں