1

ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی شخصیت عبدالرزاق رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیصل آباد میں ٹریفک قوانین کی پاسدار ی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں ، فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر اور اہم ترین صنعتی و تجارتی مرکز ہے، اس لیے یہاں پر ٹریفک نظام کی بہتری پر زیادہ توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز چالانوں پر ہی اپنی توجہ مرکوز نہ رکھیں بلکہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور ٹریفک جام سے پیدا ہونیوالی مشکلات سے شہریوں کو بچانے پر بھر پور توجہ دی جائے، عبدالرزاق رحمانی نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹریفک نظام کی بہتری کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے اس لیے اس سلسلے میں بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں