ٹوبہ میں ستھرا پنجاب مہم ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈور ٹو ڈور کمپین کے ذریعے عوامی سطح پر کوڑا اکٹھا کیا جا رہا ہے تاکہ شہر صاف ستھرا اور صحت مند رہیں۔ اس مہم کو وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سرپرستی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی قیادت میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں