ٹوبہ میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر موک ایکسرسائز کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ضلع میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فلڈموک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے موقع پر پہنچ کر تمام انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ پری فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل کا بخوبی جائزہ لینا تھا۔ جس میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام متعلقہ اداروں پی ڈی ایم اے ، لائیو سٹاک، ایجوکیشن، محکمہ انہار، سول ڈیفنس، ایگریکلچر اور ہیلتھ کے افسروں و نمائندگان نے شمولیت اختیار کی۔ تمام متعلقہ اداروں نے اپنے وسائل کو ظاہر کرنے کیلئے بہترین طریقے سے سٹال لگائے اور آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تمام سٹالز کا وزٹ کروایا اور سیلاب کی صورتحال میں استعمال ہونے والے تمام وسائل سے آگاہ کیا۔ کشتیوں اور سکوبا ڈائیو کے دوران پانی کی تہوں سے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں