ٹوبہ میں48گھنٹوں کے دوران گرانفروشی پر253دکانیں سیل،65افراد گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 16,890 مقامات کی چیکنگ کی، جس کے دوران 2,10,500 روپے کے جرمانے، 253 دکانیں سیل اور 65 افراد گرفتار کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی قیادت میں کارروائیاں جاری ہیں، جہاں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5,761 انسپکشنز کے دوران 15,000 روپے جرمانہ کیا گیا، 97 دکانیں سیل ہوئیں اور 54 افراد گرفتار کیے گئے۔ تحصیل گوجرہ میں 4,738 انسپکشنز کے نتیجے میں 47,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 67 دکانیں سیل ہوئیں اور 10 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ تحصیل کمالیہ میں 3,433 انسپکشنز کیے گئے، جن میں 16,500 روپے کے جرمانے اور 55 دکانوں کی سیلنگ شامل تھی، جبکہ تحصیل پیرمحل میں 2,958 انسپکشنز کیے گئے، 1,31,500 روپے جرمانہ عائد ہوا، 34 دکانیں سیل ہوئیں اور 1 شخص گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے واضح کیا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعلی پنجاب نے عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں