ٹوبہ کا واٹر سپلائی اور سیوریج نظام میونسپل کمیٹی سے ختم کرکے محکمہ واسا کے سپرد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واٹر سپلائی اور سیوریج کا نظام میونسپل کمیٹی سے ختم کر کے نئے قائم ہونے والے محکمہ واسا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو صا ف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو مزید مثر بنانا ہے۔واسا حکام کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے اکال والا روڈ پر ڈویژنل پبلک اسکول کے سامنے واقع واٹر ورکس نمبر 2 میں باقاعدہ شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہری پانی کی فراہمی، سیوریج لائنوں کی بندش، گٹروں کی صفائی اور دیگر مسائل سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔شکایات سیل میں ذوالفقار احمد اور محمد زاہد کو انچارج تعینات کیا گیا ہے، جو موصول ہونے والی شکایات کے اندراج اور بروقت ازالے کو یقینی بنائیں گے۔اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا سلیمان شجاع نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام آبادیوں کو بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ سیوریج نظام کی بہتری اور نکاسی آب کے مسا ئل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔واسا حکام کے مطابق شہری اپنی شکایات فون نمبر 6034694-0328پر درج کرا سکتے ہیں جبکہ پانی اور سیوریج سے متعلق مسائل کی تصاویر اسی نمبر پر واٹس ایپ بھی کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں