پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن)پی پی 113 کے سنیئر نائب صدر رانا عبد الحمید نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں ، پنجاب میں ترقیاتی اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں پر توجہ دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز شریف عوامی خدمت کے جذبے کے تحت صوبے کی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کے شعبوں میں بہتری عوام کی اہم ضرورت ہے۔ ان شعبوں پر توجہ دینے سے شہریوں کے مسائل حل کرنے اور معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے موثر منصوبہ بندی، وسائل کا درست استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں تاکہ شہری عملی طور پر بہتری محسوس کر سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں