ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آل سٹار مکوآنہ نے جیت لیا

مکو آنہ (نامہ نگار) غلام مصطفے گوگا میموریل ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چمپیئن آل سٹار مکوآنہ نے جیت لیا ۔اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 22 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب گورئمنٹ ہائی سکول مکوآنہ کی گرانڈمیں منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ملک فیض میراں اعوان اورعبدالحمیدخرم راول تھے۔جنہو ں نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔ اور ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کرنے پر آرگنائزر میاں اسد علی’ طاہر لیاقت ‘فادی گجر ‘وقاص پیسرکو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں