ٹیکس اکٹھا کرنیوالے اداروں کو ٹارگٹ 30جون تک مکمل کرنے کے احکامات

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے تمام ٹیکس اکٹھا کرنیوالے اداروں کو دیا گیا ٹارگٹ 30جون تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے ٹیکسوں کی وصولی کے علاوہ ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے مختلف سرکاری محکمے واپڈا’ سوئی گیس’ پی ٹی سی ایل اور دیگر اداروں کے نادہندہ ہیں ان کیخلاف بھی متعلقہ محکموں کو کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے جس پر واپڈا اور دیگر اداروں کی جانب سے متعلقہ نادہندہ اداروں کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں کہ وہ اپنے واجبات جلد از جلد ادا کردیں وگرنہ ان کے کنکشن منقطع کردیئے جائینگے جبکہ دیگر اداروں کی جانب سے بھی نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے جس میں واپڈا’ گیس’ پراپرٹی ٹیکس’ انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکس شامل ہیں جن کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں