ٹی20 سیریز’ نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف کھلاڑیوں کا اعلان

ویلنگٹن(سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ہوم ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 14 رکنی سکواڈ میں مچل سینٹنر اور راچن راوندراکی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔مچل سینٹنر جو پیٹ کی سرجری کے بعد فٹ ہوئے ہیں، دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ راچن راوندرا چہرے کی انجری سے صحتیاب ہوکر سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں