پالیسی ریٹ میں کم از کم4فیصد کمی ضروری تھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے پالیسی ریٹ میں 1فیصد کی کمی کو موجودہ ملکی معاشی حالات میں انتہائی ناکافی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت اُن کی معاشی ٹیم کے ارکان اس بات کا برملا اعتراف کر چکے ہیں کہ جب تک پالیسی ریٹ میں سنگل ڈیجٹ میں نہیں آئے گا صنعتوں کو منافع بخش طور پر چلانا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت جو لوگ صنعتیں چلا رہے ہیں وہ دراصل اپنا ذاتی نقصان کررہے ہیں اس لئے پالیسی ریٹ میں کم از کم 4فیصد کی کمی ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افراط زر ، زرمبادلہ کے ذخائر ، برآمدی اور دیگر معاشی اشارے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اس لئے پالیسی ریٹ میں چار فیصد تک کی کمی کی گنجائش موجود تھی لیکن سٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں صرف ایک فیصد کی کمی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں