پانی اور سیوریج کے بلوں میں اضافہ

کراچی(بیورو چیف)سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے پانی اور سیوریج کے بلوں کی شرح میں 7.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق پانی اور سیوریج کے نظرثانی شدہ چارجز میں 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے جاری ہونے والے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دے کر نئے نرخ نافذ کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے متعدد علاقوں میں شہری پہلے ہی پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں