پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے،دو دنوں میں مزید غیر قانونی رہائش پذیر ایک ہزار گیارہ افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا گیاہے۔جن میں 66اسلام آباد اور 15پنجاب سے بیدخل کیے گئے۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ دو دنوں میں ایک ہزار ایک سو انچاس افراد کو سرحد پار کروایا۔جن میں 1ہزار 147کو طورخم جبکہ 2کو انگور اڈہ بارڈر سے افغانستان بھجوایا گیا ہے۔واپس جانیوالے افغانوں میں 1ہزار 11غیرقانونی طور پر پاکستا ن میں مقیم تھے جبکہ افغان رجسٹریشن کارڈ کے حامل 138افغانوں نے رضا کارانہ واپسی اختیار کی ، خیبر پختونخوا سے 1ہزار 66 ، اسلام آباد سے 66 جبکہ پنجاب سے واپس کئے جانیوالوں میں 15 افغان باشندے شامل ہیں۔ ستمبر 2023 سے ا ب تک دو مرحلوں میں وطن واپس جانیوا لے افغانوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 47ہزار 296ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں