پاکستان میں نرسز کی کمی9لاکھ’ عالمی سطح پر طلب25لاکھ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزارتِ صحت میں پاکستان نرسنگ کونسل کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران اسلم غوری کو صدر اور ڈاکٹر سید علی فرحان راضی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ شعبہ صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مریضوں کی معیاری نگہداشت کا انحصار نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ہے ۔ پاکستان میں تقریبا 9لاکھ نرسز کی کمی ہے جبکہ عالمی سطح پر 25 لاکھ نرسز کی ضرورت موجود ہے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مضبوط ادارہ بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں