پاکستان کا سیاسی نظام اثاثے بڑھنے تک محدود

سرگودھا (بیوروچیف) سیاست عوامی خدمت کا سب سے اہم پلیٹ فارم ہے بشرطیکہ اس پلیٹ فارم سے لوٹمار کی بجائے عوامی خدمت کو شعار بنایا جائے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کوئی ایک دفعہ ناظم بن جائے تو اس کی جائیداد ناظم بننے سے پہلے اور ناظم بننے کے بعد کئی گنا بڑھ جاتی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ اس رجحان کو ختم کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں اور کوشش کرونگا کہ اپنے حلقہ کیلئے ایسے کام کرجائوں جو آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہوں بدقسمتی سے پاکستان کا سیاسی نظام اپنے اثاثے بڑھانے تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں