پاکستان کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کر دینگے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد اور منظم ہے جسے اپنی فوج پر فخر ہے ۔ بھاری وزیر اعظم کاجنگی جنون خطے میںامن کو تباہ کرنے کی سازش ہے پوری قوم کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت ‘ دفاع اور سلامتی کے لئے لڑنے کو ہر وقت تیار ہے ہم سب ایک ہیں اورپاکستان کی سلامتی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے اور بھارتی جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان ایٹمی قوت ہے نہ صرف اپنی سرز مین کا تحفظ کرنا جانتے ہیں بلکہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینا بھی جانتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں