پاک فوج آزادی ، سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ممبر تحصیل امن کمیٹی کمالیہ رانا اسراراحمد خاں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دلیر،پیشہ ور اور محبِ وطن افسران و جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج ہماری آزادی، سلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑ ی نظر آتی ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو، قدرتی آفات کے مواقع ہوں یا سرحدوں کا دفاعپاک فوج نے ہمیشہ جانوں کی قربانیاں دے کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔تحصیل امن کمیٹی کمالیہ کی جانب سے ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک میں امن، اتحاد اور استحکام کے لیے پاک فوج کے مثبت کردار کو سراہتے رہیں گے اور ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں