لاہور (بیوروچیف) لاہور میں ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اب تک 1 لاکھ 45 ہزار 832 گاڑیوں پر یہ بٹن چسپاں کیے جا چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد شہری سفر کے دوران انہیں سکین کر چکے ہیں۔ لاہور میں 45 مقامات پر ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔




