پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے پورٹل میں خامیاں

لاہور (بیوروچیف) پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی۔ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پانچ ہزار سے کم فیس 200 پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری کردی گئی ہیں۔پرائیویٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پورٹل میں خامیوں کیوجہ سے درخواستیں پروسیس نہیں ہورہی، پورٹل میں خامیاں دور کرکے فوری رجسٹریشن جاری کی جائیں۔سکول مالکان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ ملنے سے بورڈ الحاق میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹ جمع کروانے والے سکولوں کو رجسٹریشن جاری کی جارہی ہیں۔دستاویزات نامکمل ہونے پر رجسٹر یشن نہیں دی جارہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں