پروگریسوالائنس کے میاں عاطف محمود چناب کلب کے سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسوالائنس کے میاں عاطف محمود سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری چناب کلب منتخب ہو گئے، گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ایگزیکٹو کی5 نشستوں پر پروگریسوالائنس کو 3 اور گریٹر الائنس کو2نشستیں ملیں۔ چناب کلب کے ایگزیکٹو ممبران کے الیکشن میں پروگریسو الائنس کے میاں عاطف محمود کو 1963′ گریٹر الائنس کے ہارون رفیق چوہدری کو 1953′ پروگریسو الائنس کے رانا حیدر نواز کو 1785′ گریٹر الائنس کے عمران شاہد بسرا کو 1781′ پروگریسوالائنس کے ڈاکٹر خالد محمود فخر کو 1618 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ بلال وحید شیخ کو 1403 اور شیخ یاور منیر 1202 ووٹ حاصل کر سکے۔ ووٹنگ پُرامن ماحول میں ہوئی اور چناب کلب کے ممبران کا جوش وجذبہ دیدنی تھا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے نتائج کا اعلان ہوتے ہی چناب کلب کے ممبران کی جانب سے نعرے بازی اور بھنگڑے ڈالتے رہے اور جیتنے والے امیدواروں کے گلے میں پھول ہارے پہنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں