اسلام آباد (بیوروچیف) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا؛رکن کمیٹی سید نوید قمر کے اعتراض پر گیس ڈویلپمنٹ سرچارج ترمیمی بل 2026پر بحث کو ملتوی کر دیا گیا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ترمیمی بل 2026 کو بھی ملتوی کر دیا گیا ۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان دونوں بلز پر ایک بڑی پارٹی کو اعتراض ہے اس لئے دونون بلوں پر بحث نہیں کر رہے ۔پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی ترمیمی بل 2026 پر بحث کی گئی ۔ ڈی جی آئل نے کہا ترمیم کا مقصد پٹرولیم اور کلائی میٹ سپورٹ لیوی کی وصولی یقینی بنانا ہے ۔وزیر پیٹرولیم نے کہا دونوں پٹرول اور ڈیزل پر اس وقت لیوی 80 اور 80 روپے ہے ۔اس وقت لیوی کا بوجھ ریفائنریاں بھی اٹھا رہی ہیں ۔ ریفائنریز مصنوعات کے گیٹ سے نکلنے سے قبل پٹرولیم لیوی جمع کرائیں گی۔نوید قمر نے کہا مصنوعات گیٹ سے نکلنے سے قبل لیوی وصولی سے ریفائنریز پر بوجھ آئے گا ۔اس عمل کو ریفائنریز خوشی سے قبول نہیں کریں گی ۔کیا پہلے ریفائنریز سے مشاورت نہیں کرنی چاہیے ۔علی پرویز ملک نے کہا ان دو کے علاوہ کسی کو اس پر اعتراض نہیں ۔ریفائنریز کو لیوی کی رقم بروقت جمع کرانی چاہیئے نئے عمل سیحکومتی رقم ریفائنریز کے پاس جمع نہیں ہو سکے گی۔مجوزہ بل کے مطابق ریفائنریز کی طرف پٹرولیم و کلائمیٹ سپورٹ لیوی تاخیر سے جمع کرانے پر جرمانہ ہو گا ۔پٹرولیم لیوی و کلائی سپورٹ لیوی عدم ادائیگی پر لائسنس منسوخی ہو سکے گی ۔لیوی جمع نہ کرانے والی کمپنیوں پر جرمانہ سمیت جیل بھیجنے کی سزا بھی ہو سکے گی ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا بل میں جیل تک بھیجنے کی سزا موجود ہے اگر کوئی جرمانے سمیت لیوی کی رقم جمع کرا دے ۔ڈی جی آئل نے واضح کیا کہ اس حوالے سے بل میں ذکر نہیں اس کو رولز میں کور کر لینگے ۔چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا قانون سازی شفاف ہونی چایئے ۔لیوی ضرور جمع کرانی چاہیئے ۔بل مین تین سال تک جیل میں ڈالنے کی بات ہے ۔جیل میں کس کو ڈالنا ہے یہ بھی واضح نہیں ۔کیا انٹرسٹ سمیت رقم جمع کرانے پر بھی ڈیفالٹر کو جیل ہو سکے گی ۔بل کے مسودے میں درستگی کرنا پڑے گی ۔بل میں لیوی ڈیفالٹ کی صورت میں زمہ داری کا تعین بھی کرنا پڑے گا۔




