4

پشاور زلمی میں رحمان اﷲ گرباز کی شمولیت باعث فخر ہے’ جاوید آفریدی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے گیارہویں سیزن سے قبل افغانستان کے سٹار وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللہ گرباز کو ڈائریکٹ سائن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رحمان اللہ گرباز جدید ٹی ٹونٹی کرکٹ کے خطرناک اور جارح مزاج بیٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 145 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے 6 ہزار 244 رنز سکور کر چکے ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں دھواں دار بیٹنگ اور وکٹوں کے پیچھے بہترین مہارت کے باعث وہ کسی بھی میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرباز کی شمولیت سے ٹیم کو قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا اور سکواڈ مزید متوازن اور مضبوط ہو جائے گااس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے رحمان اللہ گرباز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زلمی فیملی میں ان کی شمولیت باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ گرباز اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کے لیے کامیابیاں سمیٹیں گے اور شائقینِ کرکٹ کو بھرپور تفریح فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز جیسے میچ وننگ کھلاڑی کی آمد سے پشاور زلمی کے مداحوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ٹیم سے آئندہ سیزن میں شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں