پنجاب ترقی کی راہ پر، معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے

لاہور (بیورو چیف) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں تعلیم پر گذشتہ 2 سالوں میں ریکارڈ کام کیا گیا، آج پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے، اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے اقدامات نے پنجاب کی تعلیمی صورتحال کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر سرکاری تنظیم برگد اور یوتھ ٹیوب کے زیر اہتمام ”گرلز ایجوکیشن فیسٹ”سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ وزیر تعلیم نے غیر سرکاری تنظیم ”برگد” اور یوتھ ٹیوب کے تحت منعقدہ گرلز ایجوکیشن فیسٹ میں ریل سازی کے مقابلوں، تقاریر، کوئز اور دیگر مقابلہ جات میں شامل بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر بچی کیلئے ذاتی طور پر کیش پرائز کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت کا ویژن ہے کہ صوبے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں