پنجاب پولیس میں6ہزار بھرتیوں کیلئے1لاکھ 10ہزار درخواستیں جمع

لاہور (بیوروچیف) پولیس میں بھرتیوں کے لئے درخواستیں جمع کروانیکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہور میں 12ہزار 800امیدواروں نے بھرتی کیلئے درخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے 1 لاکھ10ہزارسے زائد امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ سکروٹنی کے بعد معیار پر پورا اترنے والوں کودوڑ اور جسمانی پیمائش کے لئے بلایا جائیگا، آئی جی پنجاب کی جانب سے رواں ہفتے کمیٹیاں تشکیل دیکر بھرتی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ دوڑ جسمانی پیمائش اور تحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئے بلایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں