پوجا بھٹ کی ممبئی کی گڑھوں سے بھری سڑکوں پر شدید تنقید

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے ممبئی کی سڑکوں کی خراب حالت پر تنقید کی ہے اور گڑھوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی سڑکوں خاص طور پر باندرہ کے علاقے کی بگڑتی ہوئی حالت کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور شہر میں گڑھوں کے مسئلے کے پیچھے شہری انتظامیہ کی بے حسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوجا بھٹ نے مرمت کے نام پر مہینوں تک بڑی سڑکوں کو بند رکھنے اور پھر انہیں گڑھوں سے بھرا چھوڑ دینے پر سوال اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں