پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ایک صف میں کھڑی ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہپوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ایک صف میں کھڑی ہے ۔ ملک کی طرف میلی آنکھ کو باہر نکال پھینک دیا جائیگا بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ایٹمی قوت ہیں اور دنیا ہماری طاقت اور قوت ایمانی کو بخوبی جانتی ہے اگر بھارت نے کوئی بھی حرکت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور اسکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔انہوںنے کہا کہ مودی مائنڈ سیٹ نے پاکستانیوں کو متحد کر دیا ہے وہ عجلت میں ایٹمی پاکستان کی مزاحمت اور پاکستانیوں کی قومی غیرت کو انڈر اسٹیمیٹ کر گیا ہے ۔ مادر وطن کے ساتھ والہانہ محبت پاکستانیوں کا اوڑھنا بچھونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں